اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز14مئی۔2016ء):تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے سینیٹر پرویز رشید کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید نے جن 6اراکین پر آف شور کمپنیوں کا الزام لگایا ہے ان کے خلاف تفتیش لیں،عمران خان نے سچ بول دیا،وزیراعظم بھی سچ بول دیں،عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے،عمران 2003ء میں لندن فلیٹ بیچ کر پیسے پاکستان لے آئے تھے،عمران خان اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
انہوں نے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 82ء سے لے کر اب تک تمام ٹیکس دیا ہے،جس کی تفصیل قوم کے سامنے لائینگے۔ عمران خان کو انڈ یاکے ورلڈ کپ میں اتنی رقم مل گئی تھی کہ اب تک وہی چل رہی ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ پاناما لیکس میں لوگوں نے اپنے ملک کے پیسوں سے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنائیں جبکہ عمران خان نے اسی ملک کے پیسے سے وہاں پر آف شور کمپنی بنائی۔جس کو انہوں نے ختم کردیا تھا۔لیکن پیسے وطن واپس لے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نے جواب نہ دیا توملک بھر میں احتجاج شروع کرینگے۔موجودہ اور سابق چیف جسٹس نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی ہے۔
سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی بندرہے گی
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے 132کے وی جی ایس ایس سوارئی...
Read more
Discussion about this post