No Result
View All Result
  • ur اردو
  • en English
Monday, January 25, 2021
23 °c
Denpasar
25 ° Sun
26 ° Mon
26 ° Tue
26 ° Wed
ZamungSwat
  • Login
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز
No Result
View All Result
ZamungSwat
No Result
View All Result
Home National News

عمران خان پاکستان میں آف شور کمپنیوں‌کے باوا آدم ہیں۔سینیٹرپرویزرشید

Murad Iftikhar by Murad Iftikhar
May 14, 2016
in National News
0
وزیراعظم کا نام پانامہ لیکس میں دور دور تک نہیں، پرویز رشید
0
SHARES
49
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز۔14مئی۔2016ء):وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے کل آف شور کمپنی بنانے کا اعتراف جرم کرلیا ہے،عمران خان کو پارلیمنٹ اور قوم کے سامنے جواب دینا ہوگا،جن کی آف شور کمپنی نہیں ان کا نام سینکڑوں بار عمران خان کی زبان پر آیا،وائٹ کالر کرائم کرنے والے عمران خان کے دائیں بائیں نظر آتے ہیں،وزیراعظم پیر کو اسمبلی میں پالیسی بیان دینگے،پی ٹی آئی کے سب سے زیادہ رہنماؤں کی آف شور کمپنیاں ہیں،جن میں عمران خان،جہانگیرترین،علیم خان،خیبرپختونخواہ کے سینئر وزیر،ایک سینیٹر اور عمران خان کی بہن کی آف شور کمپنی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے پاکستان کے سیاسی افق پر پانامہ پیپرز موضوع بحث بنے ہوئے ہیں جن صاحب نے سب سے زیادہ اس بحث میں حصہ لیا اور اخلاقی معیار مقرر کئے وہ سب کے علم میں ہے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ آف شور کمپنیاں ٹیکس بچانے، لوٹی ہوئی دولت کو بچانے اور منی لانڈرنگ کے ذریعے حاصل ہونیوالی رقوم کو ٹھکانے لگانے کیلئے بنائی جاتی ہیں یہ تمام معیار عمران خان نے اپنے ٹویئٹ ، بیانات اور پریس کانفرنس کے ذریعے بیان کئے جب عمران خان لوگوں پر انگلیاں اٹھا رہے تھے تو معلوم ہوتا تھا کہ عمران خان آف شور کمپنیوں کا نام پہلی مرتبہ سنا ہے نہ وہ کسی آف شور کمپنی کے مالک ہیں اور نہ ہی انکا کوئی تعلق ہے اور پہلی مرتبہ آف شور کمپنی کی برائیاں انکے سامنے آئی ہیں اور وہ لوگوں کو بتا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریکارڈ یہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں میں سے عمران خان کی پارٹی کے اراکین سب سے زیادہ آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں جن میں عمران خان ، جہانگیر ترین ، علیم خان ، کے پی کے سینئر وزیر ترکئی ، سینیٹر ترکئی اور عمران خان کی محترمہ بہن بھی شامل ہیں ۔
ان تمام لوگوں نے تسلیم کیا ہے کہ انکی آف شور کمپنیاں ہیں اور کسی نے تردید نہیں کی ۔ لہذا عمران خان کے فتوے کے مطابق یہ چھ کے چھ لوگ ٹیکس بچانے ، لوٹی ہوئی دولت ٹھکانے لگانے اور منی لانڈرنگ کی رقم بچانے کیلئے آف شور کمپنیاں بنانے میں ملوث ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی صرف ایک کمپنی نکلی ہے انکے بارے میں کہتے ہیں کہ بد سے بدنام ہوا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کسی رکن پارلیمنٹ ، وزیراعظم یا کسی وزیر کا نام کسی آف شور کمپنی ہے صرف تحریک انصاف ہی سب سے بڑی ملزم پارٹی ہے عمران خان کی کمپنی 1983 ء میں قائم کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صاحب کی کمپنی اس سے10 سال بعد قائم کی گئی ۔
مسلم لیگ ن اس دوڑ سے باہر ہے لہذا سب سے سینئر ملزم اور تعداد کے لحاظ سے بھی تحریک انصاف ہی ہے اور یادداشت سب سے زیادہ کس کی کمزور ہے وہ بھی تحریک انصاف ہی ہے گزشتہ تین ہفتے سے عمران خان آف شور کا کوڑا ہاتھ میں لے کر مخالفین کی پٹائی کر رہے ہیں اور دوسری جانب ان کی اپنی کمپنی ان کی جیب میں پڑی تھی وزیراعظم نواز شریف کی کوئی آف شور کمپنی نہیں لیکن ان کا نام سینکڑوں مرتبہ عمران خان کی زبان پر آیا اور استعفیٰ بھی مانگ لیا اور انہیں اخلاقی مجرم بھی قرار دیدیا۔
پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو 1980 ء میں رنز بنانے اور وکٹیں گرانے کا یاد ہے لیکن آف شور کمپنی کا یاد نہیں ۔ پاکستان میںآ ف شور کمپنی کا ”باوا آدم“ کا تاج عمران خان کے سر پر سجے گا ۔ عمران خان سچ کو چھپاتے ہیں اور جھوٹ کو اچھالتے ہیں عمران خان کیری پیکر اور دیگر جگہ جا کر کھیلتے رہے لیکن انہوں نے کبھی اپنے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائے اور نہ ہی اثاثے ظاہر کئے جب انہوں نے انتخاب میں حصہ لیا تو اپنے اثاثے ظاہر کئے عمران خان کی محترمہ بہن نے بھی باہر جائیدادیں خریدیں لیکن انہوں نے بھی چھپایا کیا عمران خان نے اپنی بہن کو یہ ترکیب بتائی تھی کہ ٹیکس بچانے کیلئے آف شور کمپنی بنائی جائے ؟۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کو بتانا ہو گا کہ اس آف شور کے ذریعے کیا کیا کیا ؟ کتنی جائیدادیں خریدی گئیں؟ پاکستان میں رہتے ہوئے اس آف شور کمپنی کا ذکر کیوں نہیں کیا ؟ عمران خان پاکستان میں رہتے تھے اس کے باوجود ٹیکس کیوں جمع نہیں کرایا اور اثاثے کیوں ظاہر نہیں کئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب عمران خان نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے مہم شروع کی تو عوام کو کیوں نہیں بتایا کہ وہ خود بھی آف شور کمپنی کے مالک ہیں جب اخبار میں خبر چھپ گئی تو عمران خان نے آف شور کمپنی کا مالک ہونے کا اعتراف کر لیا ۔
عمران خان کو اس کا جواب پارلیمنٹ اور اپنے ووٹروں کو بھی دینا ہو گا چیف جسٹس نے بھی اپنے خط میں کہا ہے کہ نام بتائے جائیں ۔ عمران خان کے چھ لوگ شامل ہیں اب عمران خان یہ نہیں کہہ سکتے کہ دوسروں کا حساب لو اور میرا رہنے دو ۔ عمران خان کو کمیشن ، پارلیمنٹ اور پریس کانفرنسوں میں ان سوالوں کا جواب دینا ہو گا ۔ عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں اعتراف جرم کیا ہے اس بار ے میں عوام کو بتانا ہو گا کہ ٹیکس کیوں نہیں دیا اور آف شور کمپنی کیوں چھپائی عمران خان ملزم نمبر ایک بن گئے ہیں کیونکہ جرائم پیشہ گروہ بھی عمران خان کے دائیں بائیں ہیں۔
قرضے معاف کرانے کا ذکر آئے تو بھی تحریک انصاف ہی کا نام آتا ہے عمران خان کی ایک اے ٹی ایم کو ای او بی آئی کیس میں بھی اعتراف کرنا پڑا اور چیک دینے پڑے ۔ وائٹ کالر کرائم کی کوئی بھی قسم ہو سب سے زیادہ لوگ عمران خان کے دائیں بائیں نظر آتے ہیں اس لئے عمران خان کے پاس سیاست کرنے کا اخلاقی جواز کیا ہے ؟ قرضہ معاف کراتے وقت غریب ترین اور بعد ازاں امیر ترین کہلانے والے عمران خان کی پارٹی میں ہیں ۔
عمران خان دوسروں پر الزام بھی لگائیں اور سیاست بھی کریں سول نافرمانی کی باتیں بھی کریں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ بھی کریں اور وزیراعظم ہاؤس پر بزور قبضہ کرنے کی بات کریں اس کا اخلاقی جواز کیا ہے؟ ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات کوئی خفیہ دستاویزات نہیں ہیں وہ 1985 ء سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا رہے ہیں وزیراعظم نواز شریف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں جو بھی ظاہر کیا ہے کہ ان میں کوئی غلطی نکالی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرنا ہے جس میں وہ پالیسی بیان دینگے اس میں تمام امور شامل ہونگے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات کے حوالے سے میڈیا کے بعض حصوں میں چلنے والی خبروں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس سے جو پریس ریلز جاری ہوئی ہے وہ بہت جامع ہے اس کے آخری جملے میں واضح طور پر تمام باتیں بتا دی گئی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ میرا تعلق تحریک انصاف سے نہیں لیکن انصاف سے تعلق ضرور ہے جو کسی کیلئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اس میں ضرور گرتاہے اللہ تعالی صرف تحریک انصاف کا نہیں تمام کائنات کا رب ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہد ری کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کے استعفے دینے سے متعلق مطالبے کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے کتنے اراکین اسمبلی میں ہیں وہ کس کی نمائندگی کرتے ہیں ابھی تک وہ کسی طبقے کی نمائندگی نہیں کرتے قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلیوں یا بلدیاتی اداروں میں ان کی پارٹی کا کوئی وجود نہیں جب کبھی عوام نے انہیں نمائندگی کا حق دیا تو ان کے منہ سے باتیں اچھی لگیں گی مسلم لیگ ن سینیٹ، قومی اسمبلی، چاروں صوبائی اسمبلیوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اپنا وجود رکھتی ہے بلدیاتی اداروں میں بھی اس کی سب سے زیادہ نمائندگی ہے پیر کو وزیراعظم کے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں جانے سے متعلق سوال کے جواب میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کے دونوں ایوانوں میں وزیراعظم نواز شریف پہلے بھی جاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی جاتے رہیں گے۔

Related Posts

مالم جبہ، تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے

مالم جبہ، تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے
January 23, 2021
0
23

سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کی حسین وادی ملم جبہ میں تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے...

Read more

مینگورہ میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری

مینگورہ شہر اور گرد نواح میں بارش سے موسم خوشگوار
January 23, 2021
0
22

سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت بڑھ...

Read more

Discussion about this post

انٹرمیڈیٹ رزلٹ

مقبول عام

  • Trending
  • Comments
  • Latest
بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

December 23, 2020
نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

January 19, 2021
مسلسل 6سال تک آبروریزی کا شکار خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش متاثرہ خاتون نے ملزم سے اتنا عرصہ تعاون کرنے کی وجہ بھی بتا دی

مسلسل 6سال تک آبروریزی کا شکار خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش متاثرہ خاتون نے ملزم سے اتنا عرصہ تعاون کرنے کی وجہ بھی بتا دی

December 24, 2020
مالم جبہ، تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے

مالم جبہ، تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے

January 23, 2021
مینگورہ شہر اور گرد نواح میں بارش سے موسم خوشگوار

مینگورہ میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری

January 23, 2021
مینگورہ ، زمین کے تنازعہ پر فریقین میں تصادم، فائرنگ سے تین افراد زخمی

سوات کے علاقہ بنجوٹ میں فریقین کے مابین فائرنگ سے ایک شخص قتل

January 23, 2021
ADVERTISEMENT
  • Trending
  • Comments
  • Latest
بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

December 23, 2020
کیا بھٹو کو پھانسی سے پہلے ہی مار دیا گیا تھا؟ وہ شخص کون تھا جو بھٹو کا پاجامہ اتار کر پوشیدہ اعضاء کی تصاویر بناتا رہا؟ حامد میر کے سنسنی خیز انکشافات

معاملات طے پاگئے،وزیراعظم عمران خان کس تاریخ کو استعفیٰ دے دیں گے؟سابق فوجی افسر کا حامد میر کو ٹویٹ میں انکشاف

October 22, 2019
سوات،اورنگزیب عرف رنگے نے 300 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

سوات،اورنگزیب عرف رنگے نے 300 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

March 7, 2019
جلسے میں خواتین سے بدسلوکی !عمران خان طلب کیا جاسکتا ہے‘ رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والا جج تبدیل

October 22, 2019
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

0
بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی تشویش

بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی تشویش

0

جہلم میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے بعد کشیدگی، فوج تعینات

0
پرستان سے واپسی

پرستان سے واپسی

0
مالم جبہ، تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے

مالم جبہ، تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے

January 23, 2021
مینگورہ شہر اور گرد نواح میں بارش سے موسم خوشگوار

مینگورہ میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری

January 23, 2021
مینگورہ ، زمین کے تنازعہ پر فریقین میں تصادم، فائرنگ سے تین افراد زخمی

سوات کے علاقہ بنجوٹ میں فریقین کے مابین فائرنگ سے ایک شخص قتل

January 23, 2021
کوزہ بانڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیگی رہنما کا بیٹا قتل

بحرین کے علاقہ کانگہ میں بھائی نے بھائی کو گولی ماردی

January 23, 2021
  • About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.