لاہور(زمونگ سوات آن لائن نیوز) پیپلزپارٹی کے شر یک چےئر مین آصف علی زرداری کی ہدایت کے باوجود سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن سے رابطہ کر نے سے انکار کردیا ‘اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے بھی مولانا فضل الر حمن کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہ کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الر حمن نے آصف علی زرداری سے رابطہ کر کے ان سے کہا کہ وہ اعتزاز احسن کو ہدایت کر یں کہ وہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے مجھ سے بھی رابطہ اور مشاورت کر یں مگر جب چوہدری اعتزاز احسن نے آصف علی زداری کی ہدایت کے باوجود مولانا فضل الر حمن سے رابطے سے انکار کرد یا اور جب یہ معاملہ اپوزیشن جماعتوں کے ایک اجلاس میں سامنے آیا تو وہاں بھی مولانا فضل الر حمن سے رابطے کی شدید مخالفت کر تے ہوئے ان سے کسی قسم کا رابطہ نہ کر نیکا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے تصد یق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آصف زرداری کی ہدایت کے باوجود اعتزا ز احسن نے رابطہ نہیں کیا اوریہ معاملہ اپوزیشن جماعتوں کے مشتر کہ اجلاس میں رکھا جہاں بھی مولانا فضل الر حمن سے رابطے کی مخالفت کی گئی کیونکہ اپوزیشن جماعتیں سمجھتی ہے مولانا فضل الر حمن آئیں گے تو کوئی سازش کر یں گے ۔
15 روز میں دوسری بار اضافہ وزیر اعظم نے پیٹرول 3روپے20 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔وزیراعظم...
Read more
Discussion about this post