بحرین (زمونگ سوات ڈاٹکام )بحرین کے علاقہ مانکیال کے قریب موٹر کار دریا میں جاگری ڈرائیور سمیت پانچ افراد جاںبحق جبکہ 3 تاحال لاپتہ ،بچے سمیت دو لاشیں نکال لی گئی دیگر کی تلاش جاری تفصیلات کے مطابق ایک موٹر کارنان کسٹم پیڈ چم گھڑئی سے علاقہ کیبا سے سواریاں لے کر کالام جارہی تھی گاڑی کو ڈرائیور مسمی اماندار ولد محمد ھلال سکنہ چم گھڑئی کیبا چلا رہا تھا گاڑی میں بچوں خواتین سمیت پانچ افراد سوار تھے مانکیال کے قریب گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا جاگری انتظامیہ نے ایک بچے سمیت دو لاشیں دریا سے نکال لی جبکہ گاڑی اور دیگر افراد کی تلاش جاری ہے آخری اطلاع آنے تک بچے سمیت دو لاشیں نکالنے کی علاوہ کسی اور کی لاش نہیں ملی پولیس انتظامیہ غوطہ خور افراد اور مقامی افراد گاڑی اور ڈوبنے والے افراد کی تلاش کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔
Discussion about this post