بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)نہر اپر سوات بٹ خیلہ میں ٹرک ڈرائیورسے بے قابوہوکر گرگیاحادثہ میں ڈرائیوراور کنڈیکٹر جاں بحق ، جاں بحق افراد کی نعشیں نکال لی گئی تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ ایجنسی کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں علی الصبح ٹرک نمبر C-270 مردان سے سوات کی طرف جارہاتھاکہ اسی دوران نیندکے باعث ڈرائیورسے بے قابوہوکر دریائے سوات میں جاگرا جس میں سوارڈرائیورسلیم خان ولدفضل واحداورکنڈیکٹر فوادولدزورزمین ساکنان جبن درگئی نے جان بچانے کی بھرپورکوشش کی تاہم پانی کے بہاؤمیں اضافے اورجسم پرشدیدززخموں کے باعث نہر سے نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اورپانی ہی میں دم توڑگئے ۔ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنراشفاق احمد خان اورایڈیشنل اے سی علی رضاشاہ کی نگرانی میں نہر کا پانی بند کرکے سول ڈیفنس،الخدمت اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے ریسکیوآپریشن کے ذریعے جاں بحق افراد کی نعشیں نکال لی گئی جبکہ ٹرک کو سامان سمیت ہیوی مشینری کے ذریعے نہر سے نکال لیاگیا۔مین روڈ پر واقعہ پیش انے کی وجہ سے ٹریفک کئی گھنٹے تک جام رہی۔
Discussion about this post