مینگورہ(زمونگ سوات آن لائن نیوز) موبائیل فون نیٹ ورک کمپنیاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں معروف متعلقہ محکمہ اور حکومت کی مجرمانہ خاموشی،، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دیگر علاقوں سمیت سوات میں موبائیل نیٹ ورک کمپنیاں اپنے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں معروف ہیں، 100روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 75روپے کا بیلنس ملتاہے، اور وہ بھی دوسرے دن بغیر استعمال کئے غائب ہوجاتاہے، بیلنس غائب ہونے کے شکایت جیسا متعلقہ موبائیل فون نیٹ ورک کے کمپلینٹ آفس میں کی جاتی ہے، تو وہاں سے جواب ملتاہے، کہ اپ کی رقم موبائیل سم پر فلاح فلاح پروگرام آن ہونے پر کٹ گئے ہیں، حالانکہ صارف غریب کو تو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے موبائیل فون پر کون کون سا پیکج آن ہے، اسی طرح تمام موبائیل فون نیٹ ورک کمپنیاں اپنے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں، اور متعلقہ محکمے اور حکمران نے بھی اس مسئلے پر آنکھیں بند کررکھی ہیں، عوامی حلقوں نے حکومتی ادارون سے مطالبہ کیا ہے، کہ وہ پاکستان کی تمام موبائیل فون نیٹ ورک کمپنیوں کی اس لوٹ مار کا فوری نوٹس لے اور عوام کے حقوق کا تحفظ کیاجائے۔
Discussion about this post