مینگورہ(زمونگ سوات آن لائن نیوز)سوات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنیوالوں کو پاک فوج کے حوالے کیاجائے 17بچوں کے ساتھ بدفعلی اور انکے ویڈیوز بنانے والے درندے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز حاجی محمد زبیر خان کی رہائش گاہ پر پا ک فوج ،پولیس ،سول سوسائٹی اور شہید صحافیوں کے شہداء کیلئے دعائیہ اور سوات میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور بچوں پہ جنسی تشدد کے خلاف مذمتی تقریب میں علاقہ مشران نے خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں کنوئینر تحریک اصلاح معاشرہ وچئیر مین امن تنظیم ملاکنڈ حاجی محمد زبیرخان ،حاجی سیف الملوک ،ڈاکٹر خالد محمود گجر ،شعیب خان ،نعیم خان ،محمد رحمن ،خالد خان ،محمد عالم ایڈوکیٹ ،ظفراللہ خان دولت خیل اور متاثرہ بچوں کے والدین نے بھی موجود تھے مقررین نے کہاکہ پولیس میں موجود کچھ کالی بھیڑیں ان درندوں کی پشت پناہی کررہی ہے اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے گھناؤنے جرائم میں ملوث تمام مجرمان کو پاک فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف دیا جاسکے انہوں نے کہاکہ متاثرہ بچے ہمارے ہی بچے ہیں اور اس بدترین ظلم کے خلاف ہم بھی ان مظلوم خاندانوں کے ساتھ ہیں اور مجرمان کو کسی بھی صورت سزا سے بچنے نہیں دیں گے مقررین نے واضح کیا کہ سوات میں امن ضرور قائم ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو جرائم اہستہ اہستہ بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ پولیس میں کے لباس میں موجود کچھ کالی بھیڑیں ہے ہم ڈی ائی جی ملاکنڈ ازاد خان اور ڈی پی او سوات سے اپیل کرتے ہیں کہ تھانوں میں جاکر دیکھے کہ وہاں کتنی کرپشن ہورہی ہے ایس ایچ او ز اور ڈی ایس پی مجرموں کو اپنے کمروں میں رکھتے ہیں لاقانونیت کی حد ہے غریب کو انصاف نہیں ملتا اور مجرموں کے ساتھ مہربانیاں ہوتی ہے جبکہ اسکے علاوہ محکمہ پولیس میں سینئر اور جونئیر کی پہچان بھی نہیں مقررین نے کہاکہ ہمارے ایم پی اے صاحب کا تعلق بھی مردان سے ہیں جبکہ مجرم کا تعلق بھی مردان سے ہے جو دونوں مل کر سوات کو بدنا م کررہے ہیں یہ تحریک انصاف نہیں بلکہ ترک انصاف ہے جہاں پولیس برائے فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے ۔
مالم جبہ، تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کی حسین وادی ملم جبہ میں تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے...
Read more
Discussion about this post