modi kho barha jhtka
April 24, 2017
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات ضلعی حکومت کے ایڈوایزر آفتاب خان نے کہا ہے کہ روس کے سفیر کا دورہ سوات ایک خوش آئند اقدام ہے اور انشاء اللہ سوات کے عوام اس دورہ سے مستفید ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے روسی سفیر سے درخواست کی ہے کہ سوات کے وہ لوگ جو روس کا دورہ کر نا چاہتے ہیں ان کیلئے ویزے کی شرائط کو آسان بنائے اور سوات کے طلبا کیلئے روسی یونیورسٹی کے وظائف کیلئے اقدامات اٹھائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیاآفتاب خان کا کہنا تھا کہ ہم نے روسی سفیر سے سوات میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے روسی تعاؤن کیلئے بھی شفارس کی ہے انہوں نے کہا کہ روسی سفیر نے یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی حکومت سے ان امور پر بات کریں گے اور سواتی عوام کیلئے روسی حکومت مستقبل میں کوئی اقداما اٹھاے گی۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post