مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات کے شہر مینگورہ میں زمین کی تنازعہ پر فریقین میں تصادم، ایک فریق کی فائرنگ اورڈنڈوں کے حملے سے فریق دوم کے تین افراد زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے،بنڑ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ایک فریق فضل غنی ولد محمدروشن ساکن بنڑ کے مطابق وہ اپنے دیگر تین بیٹوں احسان الدین، محی الدین اور شہاب الدین کے ہمراہ اپنے ملکیتی خالی کھنڈر میں صفائی کا کام کررہاتھا کہ اس دوران فریق دوم کے نواب علی، حیدر علی ، طارق اور ہمایون پسران امیر نواب مرحوم جن کے ساتھ مذکورہ کھنڈر پر تنازعہ چلاآرہا تھا نے پانچ گاڑیوں میں دیگر مسلح افراد کے ہمراہ آکر ہم پر حملہ آور ہوئے اس دوران انہوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ مجھے اور میرے تین بیٹوں کو ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ہے جنہیں بعد ازاں طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔بنڑ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے جس میں فریق دوم نے بھی یہی موقف اختیار کیا ہے کہ ان پر حملہ کیا گیا ہے تاہم پولیس کو اسپتال رپورٹس کا انتظار ہے جس کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جاسکے گا۔
Discussion about this post