ADVERTISEMENT
ممبئی (زمونگ سوات ۔17 مئی۔2016ء)بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہو گیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے ساتھی اداکار سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد گرینڈ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم جیل سے رہائی کے بعد دبنگ خان نے پارٹی تو کیا سنجے دت سے ملنا بھی گوارا نہیں کیا اور اب سلو میاں نے سنجو بابا کو تقریبات میں نظر انداز کرنا شروع کر دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان اس سرد جنگ کی وجہ سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیرکپور کو قرار دیا جا رہا ہے۔
Discussion about this post