انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو تیزی سے مشہور ہورہی ہے ، جس میں 1995 میں ہونے والی مائیک ٹائسن کی ایک لڑائی دکھائی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کو سمارٹ فون سے مقابلے کی ویڈیو بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یاد رہے یہ مقابلہ پہلا کیمرہ فون منظر عام پر آنے سے 5 سال پہلے ہوا تھا۔
اس کلپ کے منظر عام پر آتے ہیں سازشی نظریات رکھنے والے لوگوں نے اسے اپنے دلائل کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
اُن کا کہنا ہےکہ وقت میں سفر ممکن ہے۔
ٹائسن کی پیٹر میک نیلے کے ساتھ لاس ویگاس میں ہونے والی لڑائی کے دوران مبینہ وقت کے مسافر کو پس منظر میں مقابلے کی ویڈیو بناتے دکھایا گیا ہے۔
یوایف او میں دلچسپی رکھنے والے سکاٹ سی وارنگ کا کہنا ہے کہ وقت کے اس مسافر نے ماضی میں سفر کیا اور اپنے پسندیدہ میچ کو اگلی سیٹ پر بیٹھ کر دیکھا۔ اس کا کہنا تھا کہ1995 میں فون تو ہوتے تھے مگر اس میں کیمرہ نہیں ہوتا تھا۔
کچھ لوگوں نے اس منظر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ شخص ہاتھ میں سمارٹ فون نہیں بلکہ ڈیجیٹل کیمرہ لیے ہوئے ہے، جس کی شکل سمارٹ فون کی طرح ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post