نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے ڈویژن بنچ کے ججز جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس یونس فہیم نے سابق ڈی جی اینٹی کرپشن ضیاء اللہ طورو اور محکمہ کے دیگر اہلکاروں کے خلاف ہونے والے ایف آئی آر پر تا حکم ثانی ملزمان کے خلاف کارروائی اور گرفتار ی سے روک دیا ۔ سابق ڈی جی اینٹی کرپشن ، سرکل آفیسرز اور دیگر اہلکاروں کے خلاف ٹھیکداران، رومان ، یوسف خان ، مہر شاہ اور حسین نے لیویز پوسٹ ملاکنڈ میں ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اینٹی کرپشن کے افسران نے ان سے بعض کیسوں میں ریکوری کی ہے جو غیر قانونی ہے ، ضیاء اللہ طوروکے وکیل شمس الہادی کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈویژن بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے تا حکم ثانی ان کو گرفتار کرنے یا کسی بھی قسم کی کارروائی سے ملاکنڈ لیویز کو روک کر فریقین کو فری ایڈ میشن نوٹس جاری کردیئے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post