سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) وزیر عظم پاکستان محمد نوازشریف کی 20 مئی کو ممکنہ دورہ سوات اور گراسی گراؤنڈ میں جلسہ کے حوالے سے گزشتہ روز وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے گراسی گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ، سوات ٹریڈرفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ایڈ وائزر ضلع حکومت سوات آفتاب خان ، ضلع کونسل ممبرز آفرین خان ، ارشاد خان ، شاہ ولی خان اور دیگر بھی موجود تھے ، انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر جلسہ کے انتظامات کیلئے آئے ہوئے ملک کے نامور سماجی شخصیت ملک ریاض کے ٹیم کو بریف کیا ، اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے ضلع و تحصیل کونسلر ز اور پارٹی عہدیداروں کو وزیر اعظم کے دورہ سوات کی کامیابی اور جلسہ کی کامیابی کا ٹاسک سونپ دیا ، انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہماری فوکس غریب عوام ہے ، وزیر اعظم دورے کے دوران سوات کیلئے میگاپراجیکٹ کا اعلان کریں گے ۔
Discussion about this post