بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام )پیران میں سکول سوزوکی اور فلائنگ کے درمیان تصادم طلبہ طالبات سمیت 18 مسافر زخمی ، زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیران سے ایف جی سکول جانے والی سوزوکی پک اپ اور فلائنگ تصادم کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار 10 طلبہ و طالبات افتاب، مدینہ بی بی ، مجیب شاہ، جلیل خان، حبیبہ، شاہانہ بی بی ، وحید زادہ ڈرائیور، عومہ بی بی ، مصطفیٰ ، ثناء بی بی ، اور آٹھ مسافر زبیر، مسلم خان، بخت سلطانہ ، خان زادہ، زینت بی بی ، عمر باچہ، سیراج اور عماد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل پہنچایا گیا زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ملاکنڈ لیوی نے حادثہ کی رپورٹ درج کی ہے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post