کانجو ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات، کانجو پل تا بر یکوٹ دریا ئے سوات کے دونو ں کنا روں پر حفا ظتی پشتوں کی تعمیر کاکا م بند ، دو کر وڑ نو لا کھ روپے کا منصو بے سر د خا نے کی نذر، گر میوں کے دوران دریا میں طغیانی آنے کی صورت میں سر کا ری وعوامی املاک اور قیمتی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ، عوام کا صو با ئی حکو مت اور اعلیٰ حکا م سے پو ری طور پر نو ٹس لینے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق عوام کے با ر با ر شکا یا ت پر دریا ے سوات کے دونو ں کنا روں کے حفاظتی پشتو ں کیلئے دو کر وڑ نو لا کھ رو پے منظور ہو ئے جس پر تعمیراتی کا م کا آغا ز کیا گیا لیکن تعمیراتی کا م سست روی کا شکا ر ہو نے کی وجہ سے بر وقت مکمل نہ ہو سکا پہلے سے تعمیر ہو نے والے پشتے غیر معیار ی میٹریل استعما ل ہو نے کی وجہ سے دوبارہ خستہ حال ہو گئے جبکہ ٹھیکدار نے کا م ادھورا چھوڑ کا غا ئب ہو گیا جس کی وجہ سے یہ اہم منصوبہ مکمل نہ ہو سکا اس سلسلہ میں جب پی کے 83کے ایم پی اے محب اللہ خان سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے کہا کہ منصو بے پر کا م کے بند ش کے با رے مجھے معلو ما ت نہیں میں بہت جلد منصو بے کے حوالے تحقیقات کر ونگا ۔سوات کے عوام نے حفا ظتی پشتوں پر تعمیراتی کا م دوبا رہ شروع کر نے اور اس اہم منصو بے میں غفلت برکنے والو ں کے خلاف سخت کا روائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔
Discussion about this post