سوات(زمونگ سوات ڈاٹکام) دنیا بھر میں آج یوم عجائب گھر منایا جارہا ہے ، سوات میں بھی سوات میوزیم میں اس حوالے سے داخلہ مفت کردیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اور مقامی لوگ عجائب گھر کا رخ کر سکے اور گزرے صدیوں کے کلچر ، تاریخ سے آگاہ ہوسکے ، کیوریٹر سوات میوزیم فیض الرحمن نے زمونگ سوات ڈاٹکام کو بتایا کہ 18 مئی کو ورلڈ میوزیم ڈے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے ، اس کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صدیوں پرانے روایات اور تاریخ معلوم ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلہ میں سوات میوزیم کو سیاحوں اور مقامی لوگوں کیلئے داخلہ مفت کردیا ہے ، انہوں نے میوزیم کے حوالے سے بتایا کہ کشیدگی کے دوران سوات میوزیم کو کافی نقصان پہنچا تھا جو اٹلی حکومت کے تعاون سے دوبارہ اس سے بہتر حالت میں تعمیر ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میوزیم کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کئی صدیوں پرانے ثقافت موجود ہے ، جس میں گندھارا، بدھ مت اور محمود غزنوی کے دور کے آثار شامل ہیں اور اس کیساتھ تاریخی آثار بھی موجود ہیں جو بدھ مت اور گندھارا تہذیبوں کیلئے مقدس مقامات ہیں اس کے علاوہ 22سے زیادہ ایسے سائٹس ہیں جہاں اب بھی آثار اسی پوزیشن مین ہیں ، انہوں نے کہا کہ جب سے سیاحوں کو سوات آمد کیلئے این او سی کا شرط ختم ہونے کے بعد اب تک 5بڑے گروپ سوات میوزیم اور سائڈ کا دورہ کرچکے ہیں اور اپنے عبا دات کئے جو خوش آئندہ ہے ۔
Discussion about this post