مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)بلدیاتی نظام مسائل کے حل کیلئے آسان طریقہ کار ہے لیکن سال پورا ہونے کو ہے مسائل جو ں کے توں ہے ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے دورہ سوات سے امید یں وابستہ ہیں ، کسٹم ایکٹ کے خاتمے سمیت دیگر میگاپراجیکٹس کے اعلانات متوقع ہیں ، بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی اعلانات کریں گے ، ان خیالات کا اظہار ضلعی ناظم محمد علی شاہ نے ودودیہ ہال میں ناظم کونسلر اتحاد کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ عبدالجبار خان ، ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے فضل حکیم خان ، تحصیل با بو زئی کے ناظم اکرام خان ، تحصیل کبل کے ناظم رحمت علی ، نائب ناظم حنیف خان ، ضلعی کونسلر شاہ ولی خان ، تحصیل چارباغ کے ناظم محبوب علی ، خوازہ خیلہ کے ناظم عثمانی و دیگر نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ ضلع و تحصیل کے سطح پر ماہوار اجلاس ہونگے جسمیں مسائل جان کر اس کے حل کیلئے کوشش کریں گے ، موجوہ نظام مین کمزوریاں اور خامیاں ہیں حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ خامیاں دور کرکے شفاف نظام متعارف کرایا جائے ، انہوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے لڑنا ہوگا حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، منتخب نمائندے مسائل اٹھائیں تاکہ حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ، انہوں نے کہا کہ یونین کونسل میں سرکاری املاک کا تحفظ اور چیک اینڈ بیلنس ذمہ داری ہے جس کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہ اکہ ترقیاتی کام ترجیح ہے اور ہر صورت میں کریں گے ، فنڈ منظور ہو چکے ہیں ہر یونین کونسل اور ویلج کونسل میں تعمیراتی کام ہوں گے ۔
مالم جبہ، تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کی حسین وادی ملم جبہ میں تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے...
Read more
Discussion about this post