مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مچھلی کے شکار اور فروخت پر پابندی کیخلاف ماہی گیروں اور مچھلی فروشوں کا احتجاجی مظاہرہ،پابندی نہ اٹھانے کی صورت میں احتجاجی مظاہروں کا دائرہ کار وسیع کرنے کی دھمکی ،اس حوالے سے ماہی گیروں اورمچھلی فروشوں نے یونین کونسل اوڈیگرام کے عبدالکریم کی قیادت میں نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے اوراحتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فضل ربی،روزی خان،شاہ زرین اور ماہی گیروں ومچھلی فروشوں نے کہاکہ انتظامیہ نے دریائے سوات میں مچھلی کے شکارپابندی لگا کر ظلم کیا ہے کیونکہ یہ ہماراواحدذریعہ معاش ہے اورہم سالہاسال سے یہی کاروبارکرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مچھلی کا شکار کرنے کیلئے ہمارے پاس باقاعدہ لائسنس موجود ہیں جس پر پابندی کے ساتھ فیس جمع کرارہے ہیں مگر اس کے باوجود شکار پر پابندی لگائی گئی ہے جو ایک طرح سے ہمارامعاشی قتل ہے جسے کسی بھی صورت برداشت کرنے کو تیا ر نہیں،مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر مچھلی کے شکار اور فروخت پر عائد کی گئی پابندی کو جلد ازجلد نہیں اٹھایا گیا تو احتجاج کادائرہ وسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
Discussion about this post