سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ٹاؤن شپ اے سیکٹر میں گزشتہ دس دنوں سے پانی نایاب سوات ڈسٹرکٹ ڈویویلپمنٹ اتھارٹی کی موجودگی کے باوجود عوام پانی کے قطرے قطرے کیلئے ترس گئے ، کانجوٹاؤن شپ کے سیکٹر اے میں دس دنوں سے پانی نایاب ہوچکاہے جس کی وجہ عوام پانی کے قطرے قطرے کیلئے ترس رہے ہیں ،اور دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ، مکینوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے کہ ٹاؤن کے مکینوں کو سہولیات فراہم کریں لیکن وہ بھی اپنے ڈیوٹی سے غافل ہیں ، انہوں نے دھمکی دی کہ پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج شروع کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ادھر یونیورسٹی اور دیگر انسٹی ٹیوٹ ہے جس میں سینکڑوں طلباء و طالبات پڑھتے ہیں ، پانی نہ ہونے سے شدید اذیت کے شکار ہیں ، متعلقہ حکام پانی کی فراہمی یقینی بنائیں ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post