مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا معدنی ذخائر سے مالا مال ہونے کے باوجود صوبے کے ہزاروں بچے پنجاب کے مختلف ہوٹلوں میں مزدوری کررہے ہیں اور جنسی استحصال کا شکار ہورہے ہیں ، تبدیلی کے دعویداروں نے فحاشی و عریانی کا ایجنڈا قوم پر مسلط کردیا ،ہمارے حکمران بھی امریکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، امریکہ کا ایجنڈا دنیا کے تماوسائل پر قبضہ اور فحاشی و عریانی پھیلانا ہے ، ملک میں مغربی ایجنڈے کو روکنے کیلئے 2018 کے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی کامیابی ضروری ہے ، سوات میں دستار فضیلت کے کامیاب اور تاریخی جلسہ پر جے یو آئی کے مقامی قائدین اور ورکروں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی کے ضلعی دفتر امانکوٹ میں شوریٰ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انہوں نے ضلعی امیر قاری محمود اور اسحاق زاہد کو کامیاب جلسہ کے انعقاد پر جے یو آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کیا جبکہ اجلاس سے جے یو آئی شانگلہ کے امیر مولانا راحت حسین ، قاری محمود ، اسحاق زاہد ، محمد اعجاز ، شاہی نواب باچا ، اشفاق ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، مولانا گل نصیب خان نے شوریٰ کے اراکین پر زور دیا کہ وہ اپریل 2017 میں ہونے والے صدسالہ تقریبات اور جلسہ سے کام شروع کریں اور جے یو آئی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں ، کیونکہ ملک میں تبدیلی طاقت سے نہیں بلکہ عوام کے دونوں کی طاقت سے ہی لا ئی جاسکتی ہے ۔
Discussion about this post