مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک ورکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہاہے کہ 22مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سوات کا دورہ کریں گے اورجلسہ عام سے خطاب کے دوران سوات کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے،عمران خان کا یہ دورہ ضلع سوات کی تعمیروترقی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزرغلام فاروق کی قیادت میں صحافیوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں صدر سوات پریس کلب شہزادعالم،صدرسوات یونین آف جرنلسٹ شیرین زادہ اور دیگر شامل تھے،انہوں نے کہاکہ عمران کے دورہ سوات کیلئے انتظامات کا سلسلہ میری نگرانی میں زور وشور سے جاری ہے جبکہ تیاریوں کو آخری شکل دینے کیلئے باقاعدہ کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں جو وقتاََ فوقتاََ تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان سوات کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے جو سوات کی تعمیر وترقی کیلئے معاؤن ثابت ہوگا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عمران خان کی قیادت میں صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوامی مسائل ومشکلات کا خاتمہ کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کا رلارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ 22مئی کو عمران خا ن کے جلسہ عام میں پی ٹی آئی کے کارکن قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے جبکہ جلسہ میں سوات کے عوام کو بھی بھرپورشرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post