سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماوں جنرل سیکرٹری ضلع سوات انجینئر عمر فاروق خان ،ملک بیرم خان ،شیر یار امیر زیب ،حاجی حضرت یوسف ،سید عظیم شاہ،اور دیگر نے کہا ہے کہ آج وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور انکے ساتھ انے والے مہمانوں کا بھر پور استقبال کرینگے اور جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لاینگے گزشتہ روز سیدو شریف میں ضلع سوات کے ناراض کارکنوں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سوات جلسے میں کارکنوں اور رہنماوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے اور ان سے رابطہ تک نہیں کیا گیا بلکہ ایک شخص جو کہ پارٹی پر مسلط ہوا ہے وہ ون مین شو کا کردار ادا کر رہا ہے اس موقع پر انہوں نے متفقہ طور پر پانچ قراردادیں منظور کئے جس میں پارٹی کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری سوات کو سونپنے ،وزیر اعظم سے ملاکنڈ ڈویژن کیلئے خصوصی پیکج کے اعلان ،کارکنوں کے تحفظات دور کرنے اور انکا انکا جائز حق دینے ،اور جلسے میں انکا جائز مقام دلانے ،شامل تھے اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو جلسے میں بھر پور شرکت کرینگے اور پرامن طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی جا ئیگی اور جلسے میں سیاہ جھنڈے لہرائے جاینگے ا س موقع پر افتاب احمد خان ،جمال ناصر خان ،فضل ودود درانی ،مجید اللہ خان ،امین کاکا،پراوانت خان ،اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی ۔
Discussion about this post