مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)آل پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیااورصوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا،اس سلسلے میں گذشتہ روز ایپکا کے قائدین اور کارکن نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے علی روئیدار،ابراہیم شاہ اوردیگر نے کہاکہ سکولوں کی انسپکشن کرنے والی ٹیم کی سکولوں کے حوالے سے رپورٹنگ سراسرغلط ہے جسے مسترد کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے جوسیکرٹری تعلیم تعینات کیا ہے وہ ہم پر این جی اوزکی پالیسیاں مسلط کرنا چاہتے ہیں جو ہمیں کسی بھی صورت منظور نہیں لہٰذہ انہیں فوری طورپر برطرف کیا جائے اوران کی جگہ کسی مخلص آفیسر کو تعینات کیا جائے،انہوں نے کہاکہ صوبے میں تبدیلی کے نام پرقائم صوبائی حکومت نے تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا ہے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تعلیم زبون حالی کا شکار ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے جبکہ ہمیں درپیش تمام تر مسائل کو فوری طورپر حل کیا جائے،انہوں نے کہاکہ 24مئی کو آل گورنمنٹ ایمپلائز کا اجلاس اور 25مئی کو پشاور میں جلسہ ہو گا جس کے بعد صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
Discussion about this post