ADVERTISEMENT
اسلام آباد (زمونگ سوات آن لائن نیوز)پاک افغان بارڈر پر امریکی ڈرون حملے میں طالبان رہنما ملا منصور کے مارے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پر گزشتہ روز امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے اب نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اس حملے میں افغان طالبان کے متعدد رہنماوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ان رہنماوں میں ملا اختر منصور بھی شامل ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
Discussion about this post