مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے یونیورسٹی آف سوات کی سنگ بنیاد رکھ دی تعلیم کی ترویج و فروغ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے یونیورسٹی کے لئے آئی ٹی پارک کے قیام کااعلان،گزشتہ روز وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے اپنے دورہ سوات کے موقع پریونیورسٹی آف سوات کی خصوصی دعوت پریونیورسٹی کادورہ کیا اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کی اپنی عمارت کی سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ، ڈاکٹرحیدرعلی پارلیمانی سیکرٹری انٹی کرپشن ، وزیراعلٰی کے معاون خصوصی مشتاق غنی ود یگر ایم پی ایز وایم این ایز بھی اُن کے ساتھ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرجہان بخت نے پروگرام کے شرکاء کویونیورسٹی سے متعلق بریفنگ دی اور آئے ہوئے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ویر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخواہ کی ترجیحات میں سے تعلیم سب سے سرفہرست ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ روز اول سے صوبائی حکومت تعلیم کی فروغ اور ترویج پرخصوصی توجہ مرکوزکیئے ہوئی ہے اور اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے ساتھ ہرممکن کوشیشیں جاری ہے۔ اُنہوں کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ کے بغیرنئے پاکستان کا خواب ادھوراہے ۔ اُنہوں نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کے لئے مختلف ترقیاتی پیکجزکااعلان بھی کیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے یونیورسٹی میں آئی ٹی پارک کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کے تحقیق کے لئے بائیوڈائیورسٹی پارک بھی قائم کیا جائیگا۔ پروگرام سے خطاب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے انٹی کرپشن ڈاکٹرحیدرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چند برسوں میں سوات قدرتی ودیگرآفات سے شدید متاثر ہوا جس کی وجہ سے یہاں پرپسماندگی مزیدبڑگئی جس کا خاتمہ صرف تعلیم ہی سے ممکن ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم کے لئے ہرسال بجٹ میں خصوصی طور پراضافہ کرتی ہے۔اُنہوں کہاکہ سوات یونیورسٹی کی سنگ بنیاد ہم اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اور اسی وجہ سے ہم یونیورسٹی کی انتظامیہ کو حکومت کی طرف سے ہرممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرتے ہیں ۔ پروگرام کے آخرمیں یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرجہان بخت نے وزیراعلٰی پرویزخٹک کواعزازشیلڈپیش کیا
Discussion about this post