مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4ملابابا مینگورہ میں متحدہ محاذ اساتذہ کے زیراہتمام صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی اصلاحات کے نام پر اساتذہ کیساتھ ناانصافی کے خلاف احتجاجی جلسہ و مظاہرہ منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے مختلف اساتذہ تنظیموں نے شرکت کی اور سوات پریس کلب تک پیدل مارچ کیا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف تنظیموں کے قائدین نے صوبائی حکومت پر واضح کیا کہ تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر اساتذہ کے خلاف ظلم وبربریت کا سلسلہ فوری طورپرختم کیا جائے ،مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا جائے،تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے اور بلاتفریق تمام کیڈرکے اساتذہ کیلئے ٹائم سکیل کا اجراء کیا جائے،مقررین نے کہا کہ تعلیمی قابلیت کے حامل اساتذہ کو بلاتفریق گریڈ سولہ اور سترہ دے کر صوبائی اسمبلی کی جانب سے پاس شدہ قرارداد پر فوری عملدآرمد کیا جائے،NTSاساتذہ کو ریگولر کرکے انہیں دیگر اساتذہ کی طرح مراعات دئے جائیں،مقررین نے کہاکہ دیگر محکموں کے طرز ٹیچنگ الاؤنس جاری کیا جائے،IMUکو لگام دے کر اساتذہ کی بے عزتی کا سلسلہ بند کیا جائے،دریں اثناء احتجاجی مظاہرین نے سوات پریس کلب تک پیدل مارچ کرکے حکومتی احکامات کے خلاف نعرے لگائے،تنظیموں کے قائدین نے صوبائی حکومت پر واضح کیا کہ اگر اساتذہ کے جائزمطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو آل ٹیچرزکوارڈی نیشن کونسل کے زیرسایہ صوبہ بھر میں تحریک شروع کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پروقت پر عائد ہوگی،مظاہرین سے صدرتنظیم العلماء اساتذہ، سکولز کے پی کے مولانا فضل عظیم،حافظ محمد علی،میاں نوربادشاہ،ذکریا باچا شاہین،شوکت علی،ظاہرشاہ خان،سلیم جاوید،ساجد علی خان،محب اللہ خان،پردل خان ،حفیظ اللہ امین،محمد ایوب،اختر علی،فیصل یوسفزئی اور دیگر نے خطا ب کیا۔
Discussion about this post