امریکہ (زمونگ سوات آن لائن نیوز23 مئی 2016ء): امریکی صدر باراک اوبامہ نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت افغانستان میں قیام امن و خوشحالی کے لیے اہم ہے اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی اور اس کے اتحادیوں پر حملے کرنے والی تنظیم کے سربراہ کو قتل کر دیا ہے۔ یہ گروہ افغان عوام کے خلاف جنگ کرتا ہے اور القاعدہ کا اتحادی ہے۔ باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ امریکہ شدت پسند عناصر اور گروپوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ یاد رہے کہ ملا اختر منصور کو دو روز قبل نوشکی میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
ADVERTISEMENT
Discussion about this post