مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار اہم ہے لہٰذہ وہ مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہائی کورٹ بینچ میں ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد ایڈووکیٹ اور سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر حضرت معاذایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ کو خوش آمدید کہا اور سپاس نامہ پیش کیا ، پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کا انصاف کی فراہمی میں کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے ، اس موقع پر انہوں نے وکلاء کی نشاندہی پرشرعی ریگولیشن میں خامیوں کو دورکرنے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا جبکہ پٹوارخانوں کو کمپیوٹرائز کرنے پر کام تیر کرنے کی ہدایت کی ، اس موقع پر انہوں نے سوات بار میں ترقیاتی کاموں کیلئے تین کروڑ اور ہائی کورٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے ڈھائی کروڑ روپے جبکہ دونوں بار کیلئے 50/50 لاکھ روپے گرانٹ کا علان کیا ۔
Discussion about this post