سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) کینٹ کے قیام سے سوات میں امن، ترقی، وخوشحا لی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جنرل آفیسر کمانڈ نگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے مقامی لوگوں میں کروڑوں روپے کے چیک تقسیم کرتے ہوئے ایک تقریب کے دوران کیا جوکہ کانجو میں منعقد کی گئی۔
سوات کینٹ کے حوالے سے مقامی لوگوں میں پیشگی رقوم کی ادائیگی کا مرحلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایک پر تپاک تقریب منعقدکی گئی جس کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈ نگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور تھے۔چھاؤنی کی اس تقریب میں بریگیڈز کمانڈر ز ،MPAs محب اللہ، ڈاکٹر امجد، ڈی سی او سوات عاطف الرحمن، ڈی پی اوسیلم مروت ، دیگر فوجی اور سول حکام، مشران اور عوام کی کیثر تعداد نے شرکت کی ۔جی اوسی نے مزید کہا کہ سوات کینٹ اپنی نوعیت کا ایک منفرد کینٹ ہو گا چونکہ یہ کینٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے چھوٹا کینٹ ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کی عوام کے لیئے بے شمار مراعات کا موجب بھی ہو گا۔ پاک آرمی سوات کے لیئے ، خصوصاََ سوات کینٹ کے قریبی علاقوں میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی مدد سے خصوصی ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور ایسے تمام منصوبہ جات کی تکمیل کے لیئے انتھک کاوشوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس مد میں مالکان اراضی کو چیکس کی جلد از جلد تقسیم ہماری اولین ترجیح ہے اور آج کی تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
یاد رہے کہ سوات میں قیام امن کے بعد کینٹ کے قیام سے اس امن کے تسلسل کو بر قرار رکھنا بہت ضروری ہے اس سلسلے میں جی او سی نے مقامی لوگوں میں کروڑوں روپے کی رقوم تقسیم کی ۔یاد رہے کہ اس زمین کو حاصل کرنے کیلئے مروجہ قیمت سے کہیں بڑھ کرمقامی لوگوں کو قیمت ادا کی جارہی ہے۔سوات چھاونی مالاکنڈ ڈویژن کی عوام کی امنگوں اور خوشیوں کی مظہر ہوگی ۔ اس کینٹ کی کشادہ سڑکیں، اعلی معیار کے سکول اور ہسپتال کے قیام سے علاقے میں تعمیر و ترقی کے ایک درخشاں اور روشن باب کا آغاز ہو گا جس سے سوات کی آئندہ نسلیں بھرپور مستفید ہو سکیں گی ۔ّّّّّّّّّّّّّ مقامی لوگوں اور مشران صاحبان نے پاک فوج اور با لخصوص میجر جنرل آصف غفور کا سوات کی بہتری کیلئے کاوشوں اور کوششوں کو سراہا۔ مقامی لوگوں نے چیک کی اس تقسیم کو خو ش آئند قرار دیا اور میجر جنرل آصف غفور کااس پیشگی ادائیگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Discussion about this post