مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) لاسونہ آرگنائزیشن کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں گوبل وارمنگ کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد ہوا ، جس میں بلدیاتی نمائندوں ، محکمہ زراعت ، سوشل ایکٹیوسٹ اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم شانگلہ نیاز احمد خان اور پروگرام کوارڈی نیٹر ذوالفقار نے کہا کہ پاکستان سرسبز و شاداب بناکر ہی فضائی الودگی کا خاتمہ اور حالیہ درپیش مسائل ختم ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ جنگلات محفوظ ہو تو سیلابوں کے نقصانات کم ہوتے ہیں ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گلی محلہ اور گاؤں کی سطح پر لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جنگلات کے خاتمے کے بجائے مزید پودے لگاکر محفوظ کیا جائے کیونکہ جہاں جنگل ہے وہا ں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرت کم ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ درخت اور پودے جس طرح ماحولیاتی الودگی ختم کرتے ہیں اسی طرح بارشوں میں آنے والے سیلابی خطرات بھی کم ہوتے ہیں ، سیمنار میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے اس حوالے سے تجاویز دیئے اور شعور اجاگر کرنے پر زور دیا ۔
Discussion about this post