سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)دو دن گزر گئے ، شنگروڈھنڈ میں ڈوبنے والا دسویں جماعت کے طالب علم کا کچھ پتہ نہ چل سکا، ریسکیو 1122کے اہلکار بھی ناکام ، والد نے حکومت سے مدد کی اپیل کردی ، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز منگلور کے نواحی علاقہ شنگروڈھنڈ میں دسویں جماعت کا طالب علم عمران ولد علی اکبر سکنہ چارباغ اپنے دوستوں کے ہمران تفریح کیلئے شنگرئی میں واقع شنگروڈھنڈ گیا تھا، عمران کے دوست کے مطابق انہوں نے اپنا موبائل اور پرس ایک جگہ رکھ کر نہانے کیلے ڈھنڈ میں اتر گیا ، جس کے بعد وہ ڈھنڈ سے واپس نہیں نکل سکے، عمران کے والد علی اکبر نے ریسکیو 1122 کی مدد حاصل کی ، لیکن جب وہ جاعہ وقوعہ کوگئے تو ان کے پاس اکسیجن کٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے ڈھنڈ میں اتر نے سے انکار کردیا،عمران کے والد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے بچے کو ڈھنڈ سے نکالنے کیلئے اقدامات کریں، کیونکہ گھر میں سب لوگ ان کیلئے پریشان ہے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج سے بھی مدد کرنے کی اپیل کردی ہے۔
Discussion about this post