نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
افواہیں درست ثابت ہوئی اور گوگل نے آئی او ڈیویلپر کانفرنس کیلیفورنیا میں ”ہوم“ کو متعارف کرا دیا۔ یہ گوگل کی طرف سے ایمزون ایکو پر برتری حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ ایکو کی طرح ہوم بھی بنیادی طور پر چھوٹے سپیکر ہیں، جنہیں دیوار میں پلگ کیا جا سکتا ہے۔ اس میں موجود مائیکروفون کی بدولت آپ پورے کمرے سے اسے کمانڈ دے سکتے ہیں۔ گوگل کی وائس ٹیکنالوجی سے لیس یہ نیا اور بہتر اسسٹنٹ سوالوں کے جواب دے سکتا ہے، میوزک کنٹرول کر سکتا ہے اور دوسرے آلات کو کنٹرول کر سکتا ہے۔
یہ گوگل کی ڈیوائس ہے تو لازمی طور پر گوگل کاسٹ کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔ آپ اپنے فون سے میوزک کو سٹریم کر سکتے ہیں یا ہوم سے دوسری کاسٹ ان ایبل ڈیوائسزکو کنٹرول کر سکتے ہیں۔گوگل کا کہنا ہے کہ ہوم کو ہائی کوالٹی آڈیو کی فراہمی کےلیے بنایا گیا ہے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ گوگل ہوم کی فروخت کب شروع ہوگی، شاید یہ اس سال کے آخر تک مارکیٹ میں آئے، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post