مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈانتظامیہ کے مقامی صحافیوں کے ساتھ نامناسب روئے کیخلاف سوات پریس کلب کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرہ بازی کی ،اس سلسلے میں سوات پریس کلب کے صحافیوں نے پریس کلب کے چیف آرگنائزرغلام فاروق اور صدر شہزادعالم کی قیادت میں پلے کارڈ اٹھاکر احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ ڈی سی ملاکنڈ کاوہاں کے صحافیوں کے ساتھ رویہ انتہائی نامناسب ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈپریس کلب پر مقامی صحافیوں کا حق ہے مگر ڈی سی ملاکنڈدور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کوجگہ دلانے کیلئے مداخلت کررہے ہیں جو کسی بھی صورت مناسب نہیں ،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو کسی بھی پریس کلب میں مداخلت کاحق حاصل نہیں اورجو بھی انتظامی آفیسر مداخلت کرتاہے وہ کھلی طورپراپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتاہے،مظاہرین نے صوبائی حکومت اورکمشنر ملاکنڈڈویژن سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈی سی ملاکنڈکے وہاں کے صحافیوں کے ساتھ نامناسب روئے کا نوٹس لیں اور ملاکنڈپریس کلب کو ملاکنڈہی کے صحافیوں کے حوالے کریں تاکہ وہ اپنے صحافتی فرائض انجام دے سکیں۔
Discussion about this post