مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف سوات افسر زمان نے عملہ اور تفتیشی افسران پر زور دیا ہے کہ وہ جرائم کی مکمل بیخ کنی کیلئے سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے کردار ادا کریں ، اس سلسلے میں بھر پور کارکردگی پر عملہ کی حوصلہ افزائی اور اناقص کارکردگی پر کاروائی کی سفارش کی جائیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سیدوشریف میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی عملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، افسر زمان نے کہا کہ موبائل پیغامات اور ٹریس کرنے اور اس پر باقدہ طریقہ کار کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ علاقہ کے تمام جرائم پیشہ افراد کے کوائف کمپیوٹرائز ڈ کیا گیا ہے ا ب کوئی بھی جرائم پیشہ عناصر اپنے کرتوتوں میں کامیاب نہیں ہوں گے ، آئی وی ایس سسٹم کے ذریعے مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرنے اور جدید ترین سسٹم کے ذریعے موقع واردات تک پہنچنا اور ٹارگٹ کلنگ سے بچاؤ کے طریقوں پر عمل درآمد اور ناکہ بندی کیلئے مخصوص ٹریننگ پر غور کرنا ، سکولوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینا اور دیگر امور نہایت ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی ، بلدیاتی نمائندوں اور معاشرے کے تمام طبقات پر معاشرے سے نا ہموار یوں کے خاتمے کیلئے ذمہ داری عائد ہوتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کا سہارا ہے ہمیں کسی کے دباؤ آئے بغیر عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دینا ہوگا ۔
Discussion about this post