کولکتہ(زمونگ سوات ڈآٹ کام ۔30 مئی۔2016ء) بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 10میں کھلاڑیوں اور معروف سیاستدانوں سے متعلق متنازعہ دعو ؤ ں سے مشہور ہونیوالی اداکارہ وماڈل قندیل بلوچ کی بھی شرکت کی اطلاعات ہیں ، بگ باس کا دسواں سیزن اکتوبر2016ء سے ٹی وی پرآن ایئرہوگاجبکہ پرومواورآڈیشن جاری ہیں۔
اخباری رپورٹس کے مطابق دسویں سیزن میں شوبزشخصیات کیساتھ ساتھ عام افراد کو بھی شرکت کی اجازت دی گئی جبکہ شو کے میزبان سلمان خان ہی ہوں گے اور شرکاء کے ناموں سے متعلق افواہیں آئے روز بدلتی رہتی ہیں۔
سب سے زیادہ زیربحث رہنے والے نام پروڈیوسرو اداکارراہول راج سنگھ ہے جبکہ ثناء سعید دوسری سب سے متوقع امیدوار ہیں۔اسی طرح بالی ووڈ ایکٹرشینے اہوجابھی تیار دکھائی دیتے ہیں جن پر ساتھی اداکارہ سیالی بھگت کو جنسی طورپر ہراساں کرنے جیسے سنگین الزامات ہیں۔چوتھانام کبیر بیدی کا ہے جن کی بیٹی پوجابیدی بھی بگ باس میں شمولیت کااعزاز رکھتی ہیں۔
Discussion about this post