مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) نیشنل یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے صدر سنگین خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کسی ترقیافتہ ملک کے ترقی میں یوتھ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے نوجوانان عوامی نیشنل پارٹی کا مستقبل ہے ، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کریں جس میں وہ اپنے سیاسی صلاحیتیوں کو اجا گر کرکے پختون قوم کے خد مت کریں اور عوامی نیشنل پارٹی کو بہترین لیڈرز فراہم کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے ایک بڑے شمولیتی تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ کے ذمہ داریاں اور جدوجہد دوسری پارٹیوں کے یوتھ سے مختلف اور مشکل ہے ، دوسرے پارٹیوں کے یوتھ ڈھول تاب کے ساتھ چلتے ہیں اور نیشنل یوتھ کے نوجوانان قوم کے مشکلات اور مسائل کو مد نظر رکھ کر اس کے خاتمے کیلئے اپنے عملی جدجہد کرتے ہوئے چلتے ہیں ، اس موقع پر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور عوامی نیشنل پارٹی سوات کے رہنماؤں ، نثار خان ، شیراز احمدخان ، عرفان بھائی ، عامر کمال خٹک ، گوہر علی پختونیار اور داؤد خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل یوتھ آرگنائزین میں شمولیت اختیار کی اور اپنے سیاسی جدوجہد کو نیشنل یوتھ آرگنائزیشن سے آگے جاری رکھنے کا اعلان کردیا ، اس موقع پر سابقہ صوبائی وزیر واجد علی خان ، ضلعی صدر شیر شاہ خان ، این وائی او کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسن خان بونیرے ، ڈاکٹر افتخار شاہ ، شوکت علی اور بلال خان نے بھی خطاب کیا ، اس موقع تحصیل ناظم اکرام خان اور عبداللہ یوسفزئی بھی موجود تھے ۔
Discussion about this post