کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) کبل ڈگری کالج میں داخلوں سے پہلے سیکنڈ شپ شروع کر کے مستقل سٹاف فراہم کی جائے تاکہ بچے تعلیم سے محروم نہ رہ سکے گذشتہ سال پرائیویٹ فنڈ سے بھر تی کی گئی سٹاف کے معیاد ختم ہو چکے ہیں صوبائی حکومت داخلے شروع ہونے سے پہلے سیکنڈ شپ اور سٹاف فراہمی کے لئے اقدامات کریں عوامی حلقے اور طلباء کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال سینکڑوں کے تعداد میں طلباء داخلوں سے محروم رہ گئے تھے تو اس سلسلے میں روزنامہ چاند نے کوششوں کا آغاز کر کے بار بار نشاندہی کی تو اس پر علاقے کے عمائدین اور نو منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت سیاسی رہنماؤں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں جس پر صوبائی حکومت نے ڈگری کالج کبل میں 500سیٹوں کے منظوری دیتے ہوئے سیکنڈ شپ شروع کیا لیکن سٹاف کے لئے تنخواہے کالج فنڈ سے دینے لگیں اسی سال بھی طلباء اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ داخلے شروع ہونے سے پہلے کالج میں سیکنڈ شپ شروع کر کے مستقل سٹاف فراہم کی جائے تاکہ بچوں کو تعلیم کے حصول میں مشکلات نہ ہو۔
Discussion about this post