ADVERTISEMENT
لندن (زمونگ سوات ڈاٹ کام)نواز شریف کے دل کا کامیاب آپریشن۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم نواز شریف کو چار گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد ہوش آنے لگا اور ڈاکٹروں نے اہلیہ اور بچوں کو دیکھنے کی اجازت دیدی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے چار بائی پاس آپریشن کئے گئے ۔ مریم نواز کے مطابق وزیراعظم کا مصنوعی تنفس بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپریشن میں کسی قسم کی پیچیدگی نہیں ہوئی اور مزید دو دن وزیراعظم نواز شریف کو آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئیں۔
Discussion about this post