ADVERTISEMENT
لندن(زمونگ سوات ڈاٹکام۔31مئی۔2016ء) ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے نوازشریف کے لیے لندن میں گلدستہ بھجوایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کے کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم کی صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ لندن میں اپنے ایک دوست کے ہاتھ وزیراعظم کیلئے پھولوں کا گلدستہ بھی بھیجا ہے۔
Discussion about this post