بولی وڈ کے معروف اداکار رزاق خان جو فلموں میں زیادہ تر اپنے مزاحیہ اور منفی کرداروں سے جانے جاتے تھے دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکار کو ایک بجے کے قریب دل میں شدید تکلیف ہوئی ، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ہسپتال ہولی فیملی میں فوری طور پر منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی اداکار کا انتقال ہوچکا تھا۔
اداکار رزاق خان نے بولی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز 1993 کی فلم ٰروپ کی رانی جوروں کا راجہ’ سے کیا تھا جس کے بعد وہ اپنے کیرئیر میں 90 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔
ان کی مقبول فلموں میں ‘ہیلو برادر’، ‘جورو کا غلام’, ٰبادشاہ’ اور ‘کیا کول ہیں ہم’ شامل ہیں۔
رزاق خان کی آخری رسومات ممبئی میں منعقد کی جائیں گی۔
رزاق خان کے قریبی دوست اور بولی وڈ فلم ہدایت کار اور پروڈیوسر ہنسل مہتا نے بھی ان کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔
Discussion about this post