ADVERTISEMENT
نئی دہلی(زمونگ سوات آن لائن نیوز02 جون ۔2016ء)بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہم عصر دبنگ سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ کے حال ہی میں ریلیز کیے جانے والے ٹریلر سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔
اس سے قبل شاہ رخ خان کی جانب سے سلمان خان کی سلطان کی وجہ اپنی نئی آنے والی فلم ”رئیس“کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔ واضح رہے سلمان خان سلطان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ایک پہلوان کے کردار میں نظرآئیں گے۔دوسری جانب عامر خان اپنی فلم ”دنگل “ میں لدھیانہ کے ممتاز پہلوان مہاویر بھگت کے کردار میں نظر آئیں گے۔بولی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق عامر خان حال ہی میں سلمان خان کی فلم کے ٹریلر سے ناخوش دکھائی دیئے۔
Discussion about this post