سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد سلیم مروت نے اپنے آفس میں ابدالی سکول امانکوٹ کلاس دہم کے طلباء سے ملاقات کے دوران خطاب کر تے ہوئے کہا کہ طلبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے ،طلباء ملک کی مستقبل ہے طلباء اپنے والدین ،اساتذہ اور بزرگوں کا بھی قدر کریں ،جتنی تعلیم پر توجہ دینگے اتناہی اعلیٰ آفیسر بن جائینگے ،دلوں میں یہ بات بھی رکھئے کہ میں آفیسر بن کر ملک وقوم کی بلاخوف وخطر خدمت کرونگا ،کسی چیز کی لالچ نہیں کرونگا،اللہ نے ہمیں ملک وقوم کے خدمت کا موقع دیا ہے اس موقع سے غلط فا ئد ہ نہیں لونگا،ڈی پی او سوات نے کہاکہ طلباء جرائم سے اجتناب کریں جرائم کیوجہ سے طلباء کامستقبل بھی تباہ ہوجاتی ہے ،جرائم کے خاتمہ میں اپناکردار ادا کریں ،ٹریفک حادثات پر ایک طالبعلم نے سوال کیا تو ڈی پی او سوات نے کہاں کہ جب سے کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن شروع کیا ہے اس وقت سے لیکر آج تک ٹریفک حادثات میں 90فیصد کمی آگئی ہم انکو 100فیصد تک پہنچائینگے ،موٹر سائیکل چلانے والے ہیلمٹ کا پابند ہو گا ،اگر ان کو دوارن ڈرائیورنگ حادثہ پیش اجائے اور گربھی جائے تو انکی سرد بچ ہوجائیگی،ہیلمٹ کیوجہ سے انکی زندگی بھی بچ جاتی ہے ،کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن تاحیات جاری رہیگا ،اپریشن میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی،اس موقع پر طلباء نے ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کا شکریہ ادا کیا کہ اتنی مصروفیات کے باعث اپنے ہمیں ملنے اور باتیں کرنے کا موقع دیا،ڈی پی او سوات نے کہاں کہ میرے آفس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں ،میں یہانپر عوام کی خدمت لیئے ایا ہوں ،عوام کی خدمت میرامشن ہے ۔
Discussion about this post