سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزآٹھواں فائنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر جہان بخت کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میںیونیورسٹی آف سوات کے ٹریژررمحمد خالد نے سال 2016-17کے لئے 593 ملین روپے کا بجٹ پیش کیا جس کو ایف این پی سی کے ممبران نے متفقہ طور پر باقاعدہ منظوری کے لئے متفقہ طورسے تفویض کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے بتایا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ یونیورسٹی نے قلیل مدت میں بجٹ خسارے میں قابل اطمینان حدتک کمی لانے میں کامیابی حاصل کی اور امسال بجٹ میں خسارہ چار سو ملین سے کم ہوکر صرف102 ملین رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی نے فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن میں ماہرین کی تقرریاں بھی کی ہے جب کہ طلباء وطالبات کے لئے کانجوکے مقام پر3 مزید کیمپسزبھی کھول دیئے گئے ہیں جس میں سات ہزار تک کے طلباء کی گنجائش موجودہے۔ اس موقع پرایف اینڈپی سی کے ممبراورسیکرٹری فائنانس محمد نسیم خان نے پالیسی کے مطابق لوئر سٹاف کی اپگریڈیشن کی تجویزدی جسکوتفصیلی بحث کے بعد تمام ممبران نے متفقہ منظورکراتے ہوئے سینڈیکیٹ کوپیش کرنے کے لئے تفویض کیا۔
Discussion about this post