نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
فیس بک نے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے کہ اگر مارک زکربرگ کمپنی کا سی ای او نہ ہوتو فیس بک کا کیا ہوگا؟کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ ایک تجویز پر ووٹ دیں، جس میں زکربرگ کے فیس بک چھوڑنے یا سی ای او کی پوزیشن پر نہ رہنے کی صورت میں اکثریتی ووٹنگ کنٹرول کو ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔
فیس بک نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرائے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے شرائط و ضوابط اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جب ہم فیس بک بانی کی سربراہی میں چلنے والی کمپنی نہ رہیں تو ہم بانی کے کنٹرول کی کمپنی بھی نہ رہیں۔
اس تجویز کا مقصد یہ ہے کہ اگر زکربرگ استعفیٰ دے یا اسے عہدے سے ہٹا دیا جائے تو اس کے کلاس بی شیئرز کلاس اے شیئرز میں بدل جائیں گے۔کلاس اے کے شیئرز سے زکربرگ ایک شیئرز 10 ووٹ کی بجائے ایک شیئر ایک ووٹ کا حق رکھے گا۔
نئی شرائط کے تحت سی ای او کے مرنے کے بعد اُس کے ورثا کلاس بی سٹا ک کی وجہ سے کمپنی کی ملکیت حاصل نہیں کر سکیں گے۔
زکربرگ کے پاس اس وقت فیس بک کے 419 ملین کلاس بی شیئرز اور 4 ملین کلاس اے شیئرز ہیں، جس کی وجہ سے اسے 53.8 فیصد ووٹنگ پاور حاصل ہے۔زکربرگ کے پاس شریک بانی ڈسٹن موسکووٹز کے کلاس بی شیئرز کی نمائندگی بھی ہے، جس سے اس کا کمپنی پر کنٹرول 60 فیصد ہوجاتا ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ اگر زکر برگ کلاس بی شیئرز اپنے پاس رکھتا ہے تو اس کی جگہ کسی قابل شخص کو کمپنی کا سی ای او بنانا کافی مشکل ہے۔
اس اقدام کی ایک وجہ زکربرگ کو کمپنی کے معاملات میں ایکٹیو رکھنا بھی ہے۔زکربرگ کو خدشہ رہے گا کہ اگر اس نے کمپنی کو چھوڑا یا کسی دوسری کمپنی کو جوائن کیا تو اس کے پاس کلاس بی شیئرز نہیں رہیں گے۔
اپریل میں فیس بک میں ایک نئی کلاس کےسٹاک متعارف کرانے کی تجویز بھی دی گئی تھی، کلاس سی شیئرز سے زکربرگ سالوں تک کمپنی کا کنٹرول رکھ سکےگا۔
اگر یہ تجویز منظور ہوگئی تو موجودہ کلاس اے اور کلاس بی شیئر رکھنے والے 2 کلاس بی شیئرز رکھ سکیں گے۔ کلاس سی شیئرز میں ووٹ کا اختیار نہیں ہوگا۔
ان اقدامات سےزکربرگ،جیسا کہ اس نے اپنے زیادہ تر شیئرز فلاحی کاموں میں دینے کا عندیہ دیا تھا، اپنی ووٹنگ پاور کم کیے بغیر ایسا کر سکےگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات بیرونی شیئرہولڈرز کے مفاد میں نہیں ہونگے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post