ADVERTISEMENT
اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز)ملک میں موبائل فون کی سہولت 13 کروڑ 14 لاکھ افراد تک پہنچ گئی ۔ اقتصادی سروے 2015-16ء کے مطابق ملک میں ذرائع مواصلات کی پہنچ بہتری سے 70.4 فیصد کوریج تک ہوگئی ہے جو گزشتہ سال 62.8 فیصد تھی۔ جولائی تا مارچ 2015-16ء کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ میں 105.9 ارب روپے کے محصولات ادا کر کے قومی خزانے کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
Discussion about this post