ADVERTISEMENT
بونیر (زمونگ سوات آن لائن نیوز )بونیر علاقہ سالارزئی کے گاؤں کوہے میں جواں سالہ لڑکا شاہد رحمن بجلی کی کرنٹ لگنے سے جا ں بحق،تفصیلات کیمطابق موضوع کوہے میں جواں سال لڑکا شاہد رحمن ولد شیر بابو گاوٗں کے باہر سے گزرنے والی گیارہ ہزار بجلی لائین کے کھمبے پر پرندوں کے گھونسلے سے بچے لانے چڑھ گیا تھا کہ گیارہ ہزار لائین کے بجلی تاروں کے کرنٹ سےموقع پر جاں بحق ہوا۔جاں بحق ہونے والے لڑکے کا لاش تاروں سے لٹک گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے واپڈا کو فورا اطلاع دی۔بجلی بند کر دی گئی اور بعد ازاں مقامی لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت لاش کو نیچے اُتار دیا۔بعد ازاں ان کی نماز جنازہ آبائی گاوٗں کوہے میں ادا کی گئی۔
Discussion about this post