پورن(زمونگ سوات آن لائن نیوز)پورن میں مویشیوں کے سوداگر کو بے دردی سے ذبح کر کے قتل کردیا گیا ،ظلم کی نئی داستان رقم تفصیلات کے مطابق عالم خان ولد نصیب زر ساکن اچر بازارکوٹ پورن میں مویشیوں کا کاروبار کرتاتھا جس کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے بے دردی سے زبح کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس کو ا طلاع ملتے ہی موقع پر جا پہنچی جہاں پر زبح شدہ لاش کو قبضے میں کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پورن الوچ لایا گیا قانونی کاروائی کے بعد نعش کو انکی ورثاء حوالے کردیا گیا ایس ایچ او اور تفتیشی سٹاف اس کی تفتیش میں مصروف ہے تاہم اب تک ملزمان کی سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی یہ معلوم ہواہے کہ کن وجوہات کی بنا پر مذکورہ کو زبح کیاہے اس بارے ایس ایچ اوپولیس سٹیشن الوچ حبیب سیدنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تفتیش جاری ہے انشاء اللہ بہت جلد ملزمان کو گرفتارکرکے عوام کے سامنے پیش کرینگے جبکہ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ مذکورہ کے پاس زیادہ مقدار میں نقد رقم موجود تھے جس کی بنا پر ملزمان نے اس سے رقم چھیننے کی خاطر قتل کیاہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post