مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ، تحریک انصاف کی کارکردگی عریانی ،فحاشی اور ناچ گانوں کے علاوہ کچھ نہیں ، نئے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے ، صوبہ بھر میں لیگ کو فعال اور مظبوط بناؤں گا ، انتخابات کیلئے ٹکٹ امیر مقام یا پیر صابر شاہ کے منظور نظر ورکروں کو نہیں بلکہ اہل امیدواروں کو دئے جائیں گے ، پیرا شوٹ کے ذریعے پارٹی میں شامل ہونے والوں کے ساتھ ورکرز برداشت کا مظاہر ہکریں، ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے واپسی کیلئے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے رابطہ کروں گا ، ان خیالات کا اظہار وانہوں نے بلوگرام میں ن لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سکرٹری رحمت سلام خٹک ، پشاور کے صدر عبدالستار خان خلیل ، انجینئر عمر فاروق ، شہر یار امیر زیب ، ملک بہرام خان ، فیاض خان ، اکبرشاہ لالاج، ملک بخت دیدار ، شجاعت علی خان اور دیگر نے خطاب کیا ، پیر صابر شاہ نے کہا کہ سوات کے لیگی ورکروں کا نہایت مشکور ہوں جنہوں نے سوات جلسہ کے دوران قائد نواز شریف کے سامنے احتجاجی ملتوی کردیا ، انہوں نے کہا کہ باقی ورکروں کی طرح میرے بھی تحفظات ہیں ، گراسی گراؤنڈ کے جلسہ عام میں ایک ناظم کو تقریر کا موقع دیا گیا لیکن مجھے بطور صوبائی صدر نظرانداز کردیا گیا ، اسلئے ورکر ز صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ، انہوں نے کہا مجھے سوات آنے سے بار بار منع کیا گیا ، تین سال تک میں سوات نہ آسکا ، انہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام کو نواز شریف کے مشیر نائب صدر بنادیا ہے جس کو ہم تسلیم کرتے ہیں ، سوات اور خیبر پختونخوا کی خدمت کیلئے مشیر وزیر اعظم بنے ، پس اسلئے انہیں تمام لیگی ورکروں کے مسائل پر توجہ دینا چاہئیے ، میں انجینئر امیر مقام کے کاموں میں مداخلت نہیں کروں گا جبکہ امیر مقام ابھی میرے پارٹی کی تنظیمی امور پر مداخلت نہ کریں ، انہوں نے کہا کہ تمام ورکرز پارٹی اختلافات ختم کرکے آنے والے انتخابات میں کلین سویپ کریں ، اور خیبر پختونخوا میں سبز پارٹی کی حکومت قائم کریں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈاکڑوں کی وارننگ اور دل کی بیماری کے باوجود سوات آئے ایسا لیڈر اور قائد عوام کو کبھی نہیں ملے گا ۔
Discussion about this post