سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ایکشن کمیٹی انٹی کسٹم ایکٹ ملاکنڈ ڈویژن کے زیر اہتمام آل پارٹیز اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیاگیا جس میں ملاکنڈ ڈویژن سے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ، ممبران اسمبلی اور ٹریڈرز یونین کے مشران نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن سے آئے ہوئے مختلف سیاسی ، سماجی اور کاروباری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کسٹم ایکٹ کے خاتمے کے لئے تجاویز پیش کئے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا اعلان کیااور چار تجاویز کو قراردادوں کے شکل میں پیش کیا گیا پہلی تجویز میں خیبر پختون خواکے وزیراعلی سے مطالبہ کیاگیاکہ ایک خصوصی نوٹس کے ذریعے آئی جی پی کو ہدایات جاری کی جائے جن میں ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے تحت گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ نہ کی جائے ، اسطرح ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں کسٹم ایکٹ کے خلاف ایکشن کمیٹیاں قائم کئے جائینگے،اس کے ساتھ ملاکنڈڈویژن سے تمام منتخب نمائندے جن میں ایم پی اے، ایم این اے ، سنیٹر اور خصوصی نشستوں پر منتخب نمائندے بھی کسٹم ایکٹ کے خلاف اپناکردار اداکریں، آخری تجویز میں کہاگیاکہ تمام پارٹیاں، ایسوسی ایشن دل سے کسٹم ایکٹ کے خلاف متحد ہوکر اس کو ختم کرنے کے لئے کردار ادا کریں، آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہاکہ یہ قومی مسئلہ ہے اور ملاکنڈڈویژن کو کسٹم اور ٹیکس سے مبرا قراردینا ہمار ا حق ہے اور ایک معاہدے کے تحت یہ سہولت اس علاقے کو حاصل ہے اورہم کسی بھی صورت میں کسٹم ایکٹ یا ٹیکس کو ملاکنڈڈویژن میں برداشت نہیں کرینگے۔ آل پارٹیز کانفرنس سے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر حیدر علی خان ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم ، ممبر صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ ، جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ، جماعت اسلامی صوبائی نائب امیر مولانا اسدا للہ خان، ضلعی امیر ڈاکٹر فضل سبحان، اے این پی کے ضلعی صدر شیر شاہ خان ، جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری محمود ، پختونخوا میپ کے خورشید کاکا جی ، قومی وطن پارٹی کے ڈویژنل چیئرمین فضل رحمان نونو ، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر قیموس خان، تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان ، بختیار معانی ، محمد عالم شانگلہ ،حاجی شاکر اللہ ، حکیم اللہ ، حافظ اسرار ، اختر علی خان ،ابراہیم دیولئی اے این پی سوات ، عبداللہ یوسفزئ ضلعی ترجمان اے این پی ، راجہ امیر زمان اپر دیر ، رضاء الدین ایڈوکیٹ سابق صدر ہائی کورٹ ، راجہ امیر زمان ضلع دیر اپر صدر اے این پی ، غلام حیدر شانگلہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، کریم بابک بونیر ، شجاعت خان جنرل سیکرٹری اے این پی ، سعد خان ، میاں سید لائق بونیر اے این پی ، حمید خان ملاکنڈ ایجنسی ، سرتاج خان چکدرہ اوچ ، غلام حیدر خان شانگلہ ، محبوب یوسفزئ پختونخو ملی عوامی پارٹی ، حمید خان سخاکوٹ بازار صدر ، مولانا شمس الحق سخاکوٹ بازار ، ظفر حیات ، پیر اعجاز الحق یوتھ کونسلر، اعجاز خان ملاکنڈ اے این پی ، انوار الدین صدر تیمرگرہ ، جہان علی خان ، شمس علی اور دیگر سیاسی ، سماجی اور کاروباری افراد نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں ۔
Discussion about this post