ADVERTISEMENT
مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فارق ، مراد علی خان اور برکت علی نے کہا کہ پیر صابر شاہ کے دورہ سوات کے موقع پر کچھ لوگوں کو بلایا گیا تھا لیکن یہاں کے عوام کی پی ایم ایل ن سے محبت سے وہ کنونشن میں تبدیل ہوگیا اور ہزاروں کی تعداد میں رہنماؤں اور کارکنوں کی شرکت نے مٹھی بھر لوگوں کی راتوں کی نیندیں حرام کردی ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ میں سوات کے عوام کی محبت پر انکا مشکور ہوں اور پی ایم ایل ن کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ ، رحمت سلام خٹک اور انکے ساتھ آنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سوات کے عوام سے حسب سابق محبت کا ثبوت دیا ۔
Discussion about this post